تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں آج میں آج 500 اور 1000 کے 4.41 کروڑ
روپئے پرانے نوٹ برآمد کئے گئے اور آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ان کے پاس سے ایک گاڑی اور نو موبائل فون بھی
برآمد کئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر مغربی علاقے کی ٹاسک فورس نے پرانے
نوٹوں کو غیر قانونی طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے آٹھ افراد کو بنجارہ
ہلز کے رام نگر کالونی سے گرفتار کیا۔